284

پاسپورٹ بنوانےوالوں کوبڑی سہولت

ویب ڈیسک

حکومت پاکستان نے پاسپورٹ بنوانے والوں کو بڑی سہولت دے دی۔ حکومت نے پاسپورٹ کیلئے آن لائن فیس جمع کروانے کیلئے موبائل ایپلیکیشن متعارف کروا دی۔ موبائل ایپلیکیشن کی وجہ سے اب لوگوں کو پاسپورٹ فیس جمع کروانے کیلئے لمبی لائینوں میں نہیں کھڑا ہونا پڑےگا۔وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے اس ایپ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آن لائن فیس کی سہولت کے باعث لوگوں کا وقت بچے گا۔ اس موبائل ایپ کا نام “پاسپورٹ فیس آسان” ہے جو اینڈرائڈ پلے سٹور اور ایپ سٹور پر دستیاب ہے۔ اس ایپ سے فیس جمع کروانے کے علاوہ آن لائن فیس چالان بھی نکالے جا سکتے ہیں جو کسی بیھی بنک کی اے ٹی ایم سے ادا کئے جاسکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں