248

وزیراعلیٰ بنتےہی پرویزالہٰی کی پہلی غیرقانونی تعیناتی

ویب ڈیسک

وزرات اعلیٰ کا منصب سنبھالتے ہی پرویز الٰہی نے پہلی غیر قانونی تعیناتی کردی۔ پرویز الٰہی نے یہ تعیناتی محمد خان بھٹی کی بطور سیکرٹری وزیر اعلیٰ کے طور پر کی ہے۔ محمد خان بھٹی بطور سیکرٹری پنجاب اسمبلی خدمات انجام دے رہے تھے جنھیں براہ راست گریڈ 20 کی انتظامی آسامی پر تعینات کردیا گیا ہے جبکہ پنجاب اسمبلی ایک خودمختار ادارہ ہے جس میں بھرتی ہونے والا افسر کسی صورت بھی اس انتظامی عہدے پر تعینات نہیں ہوسکتا۔ یہ حق صرف سول سروسز سے آنے والے افسر کا ہے کیونکہ وہ باقاعدہ سلیکشن بورڈ سے منتخب ہوکرآتا ہے جبکہ پنجاب اسمبلی میں براہ راست بھرتی ہوتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں