279

ڈاکوؤں کی مسجدمیں گھس کرڈکیتی

ویب ڈیسک

راولپنڈی میں ڈاکوؤں نے مسجد میں گھس کر ڈکیتی کی واردات کردی۔ راولپنڈی کے علاقے روات میں مسلح ڈاکوؤں نے نماز پڑھنے کے بہانے مسجد میں داخل ہوکر امام مسجد سے نقدی و موبائل فون چھین لیا۔ پولیس کے مطابق امام مسجد نے بتایا کہ رات کے وقت علاقے میں سیکورٹی گارڈ کے فرائض بھی سرانجام دیتا ہوں۔ رات کے وقت جامع مسجد کے باہر موجود تھا کہ تین افراد میرے پاس آئے اور مسجد کھلوا کر نماز پڑھی۔ بعد ازاں انھوں نے مجھے بلایا کہ لائٹ آن کرو مسجد دیکھنی ہے۔ میں اندر گیا تو تینوں نے مجھ پر اسلحہ تان لیا اور کہا کہ جو کچھ ہے نکال دو۔ مجھ سے موبائل اور ساڑھے نو ہزار روپے سمیت شناختی کارڈ لے گئے۔ امام مسجد نے بتایا کہ ڈاکوؤں نے اسے کہا کہ تم یہاں سیکورٹی گارڈ کے فرائض بھی سرانجام دیتے ہو ہمارے ساتھ مل کر کام کرو جس گھر میں سونا نقدی وغیرہ ہو ہمیں بتاؤ تمھیں حصہ دیں گے اور ساتھ یہ موبائل واپس کرکے چلے گئے اور کہا کہ اگر کسی کو بتایا تو مار ڈالیں گے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں