ویب ڈیسک
پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا فیصلہ بالآخر آگیا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کی ممنوعہ اور غیر ملکی فنڈنگ سے متعلق فیصلہ جاری کردیا۔ فیصلے میں چونکا دینے والے انکشافات کئے گئے ہیں جن میں سب سے اہم انکشاف عمران خان کا جھوٹ ہے۔ فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ عمران خان نے 2014 سے 2018 تک اس کیس سے متعلق جتنے بھی بیان حلفی جمع کروائے سب جھوٹے تھے۔ فیصلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ عمران خان نے 16 بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات چھپائ ہیں جن میں ممنوعہ ذرائع سے فنڈز وصول کئے گئے ہیں۔