552

پیناڈول کہاں گئ؟ جواب مل گیا

ویب ڈیسک

پیناڈول کہاں غائب ہوگئ؟ یہ سوال اس وقت پوری پاکستانی قوم پوچھ رہی ہے کیونکہ اس وقت ڈینگی اور سیلاب کی وجہ سے دیگر بیماریاں پورے زور شور سے پھیل چکی ہیں جن میں سب سے موثر دوا پیناڈول ہے لیکن یہ دوا مارکیٹ میں دستیاب ہی نہیں ہے۔ اب اس سوال کا جواب سامنے آیا ہے کہ پیناڈول بنانے والی کمپنی نے پناڈول کی پروڈکشن پاکستان میں بند کردی۔ تفصیلات کے مطابق پیناڈول بنانے والی کمپنی نے موقف اختیار کئیا ہے کہ انکے لئے پاکستان میں یہ دوا بنانا ناممکن ہوچکا ہے کیونکہ انکی لاگت زیادہ ہے جبکہ انکا منافع کم، اور حکومت سے بار بار درخواست کے باوجود اس دوا کی قیمت نہیں بڑھائ جا رہی جسکی وجہ سے اب یہ دوا نہیں بنائ جاسکتی۔

اس حوالے سے پاکستان فارماسوٹیکل مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے حکومت کو سمری بھجوائ تھی کہ پیناڈول کی قیمت میں ایک روپیہ فی گولی قیمت میں اضافہ کئیا جائے تاہم وفاقی کابینہ نے یہ سمری مسترد کردی جسکے بعد کمپنی نے یہ قدم اٹھایا۔

واضح رہے کہ بخار، سردرد، ڈینگی اور دوسرے وبائ امراض میں ڈاکٹرز سب سے پہلے پیناڈول ہی دیتے ہیں اور موجودہ سیلابی صورت حال میں اس دوا کی اشد ضرورت ہے جو کہ اس وقت مارکیٹ میں نایاب ہوچکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں