ویب ڈیسک
وزیر داخلہ پنجاب کرنل ریٹائرڈ ہاشم ڈوگر نے آج اچانک وزارت سے استعفیٰ دے دیا جسکے بعد میڈیا پر بھونچال آگیا کہ ایسے وقت میں جب عمران خان لانگ مارچ نکالنے لگے ہیں اتنے اہم وزیر مستعفی ہوگئے۔ تاہم اصل سوال یہ ہے کہ انھوں نے استعفیٰ کیوں دیا؟ سینئر صحافی حامد میر نے اپے پروگرام میں استعفیٰ دینے کی اندر کی وجوہات بتائ ہیں۔ حامد میر کے مطابق وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگرنے استعفیٰ دیان نہیں بالکہ عمران خان نے ان سے استعفیٰ لیا ہے تاہم ان پر چند بڑے الزامات تھے جن میں ان پر پہلا الزام تھا کہ وہ سابق آئ ایس آئ چیف اور موجودہ لیفٹینٹ کرنل جنرل عاصم منیر سے ملاقات کرتے ہیں جوکہ عمران خان کو سخت ناپسند تھی۔ اسکے علاوہ ہاشم ڈوگر نے لانگ مارچ میں بھی کسی قسم کی مدد دینے سے صاف انکار کردیا تھا اور تیسری وجہ یہ تھی کہ ہاشم ڈوگر پنجاب سے اسلام آباد کنٹینرز سپلائ کو بھی نا روک سکے۔