573

وہ مدرسہ جہاں طلباءاوراساتذہ سب نابیناہیں

ویب ڈیسک

پاکستان کے شہر پشاور میں ایک ایسا مدرسہ بھی ہے جہاں طلباء اور اساتذہ سب نابینہ ہیں۔ اس مدرسے کا نام جامعہ حفظ القران والتجوید ہے۔ یہ مدرسہ ایک صدی قبل ازبکستان سے آئے بخاری خاندان نے کی جو آج تک قائم و دائم ہے۔ اس مدرسے سے لاکھوں نابینہ طلباء فارغ التحصیل ہوکر جاچکے ہیں۔ اس مدرسے کے تمام طلباء اور اساتذہ نابینہ ہیں مگر دینی علم کی دولت سے مالا مال ہیں۔ ایک طالب علم نے بتایا کہ وہ قبائلی علاقے سے ہے اور اسکے نابینہ پن کی وجہ سے لوگ اسکا مذاق اڑاتے تھے مگر جب سے وہ اس مدرسے سے حافظ بنا ہے اور حدیث کا علم سیکھا ہے تب سے اسکے علاقے اور خاندان میں بہت عزت بنی ہے لوگ اسے اب حافظ صاحب اور قاری صاحب کہہ کر پکارتے ہیں جس سے اسے بہت خوشی محسوس ہوتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں