595

خبردار!دودھ،گوشت،آئل سب غائب ہونےوالا ہے

ویب ڈیسک

ملک بھر میں چکن، بیف اور کوکنگ آئل کا بحران سر اٹھانے کے قریب ہے۔ ذرائع کے مطابق اگلے دو ماہ کے اندر ملک بھر میں چکن، بیف اور کوکنگ آئل کی شدید قلت ہونے والی ہے۔ اس قلت کی وجہ ہے سویا بین کا نایاب ہونا۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ کراچی کی بندرگاہ پر کروڑوں ڈالرز کا سامان پڑا ہوا جو حکومت کی طرف سے ڈالر جاری نا ہونے کی وجہ سے خراب ہونے کے قریب ہے۔ اس سامان میں سویا بین کا بیج بھی شامل ہے جو پاکستان میں نہیں اگتا اور ملکی ضروریات پوری کرنے کیلئے درآمد کرنا پڑتا ہے۔ یہی سویا بین مرغی کی فیڈ، گائے بھینسوں کی خوراک اور کوکنگ آئل بنانے میں استعمال ہوتا ہے۔ چونکہ سویا بین کی ترسیل رک چکی ہے اس لئے خوراک کا بد ترین بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ اسی بات کو لے کر گزشتہ روز قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خوراک کی میٹنگ میں طارق بشیر چیمہ اور سویا بین ایسوسی ایشن کے وفد کے درمیان شدید تلخ کلامی ہوئ اور بات ہاتھا پائ تک پہنچ گئ تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں