ویب ڈیسک
معروف سوشل میڈیا ایکٹیویسٹ،سابق گلوکارہ اور فلاحی کارکن رابی پیرزادہ نے اپنی زندگی کے سب سے نازک معاملات پر کھل کر بات کی۔ ایک نجی یوٹیوب چینل کے پوسٹ کارڈ پروگرام میں رابی پیرزادہ نے بتایا کہ میں نے بچپن سے کبھی کسی کی بات نہیں مانی، میں ایک باغی شخصیت کی مالک تھی، جو کچھ ہوا اس کا تعلق میرے خاندان سے ہے اور میرے خاندان میں بھی اس حوالے سے کوئی مسئلہ نہیں ہوا کیونکہ سب جانتے تھے کہ جو ہوا وہ میرے خاندان کی وجہ سے ہوا۔
بی پیرزادہ کا کہنا تھا جو کچھ میرے ساتھ ہوا میں اس پر مزید بات نہیں کرنا چاہتی کیونکہ جو کچھ بھی وہ فیملی میں سب جانتے ہیں لیکن فیملی سے باہر میرے ساتھ جو لوگوں نے کیا میں بیان نہیں کر سکتی، اس وقت میرا دل کرتا تھا میں سب کو گولی ماردوں، میں نے خانہ کعبہ جاکر ان لوگوں کو بہت بددعائیں دی جنہوں نے میری ویڈیوز آگے بڑھائیں اور میرا تماشا بنایا۔
سابق گلوکارہ نے دوران گفتگو بتایا کہ میری ایک دوست کے بھائی نے بھی میری ویڈیوز آگے اپنے دوستوں میں فارورڈ کی لیکن وہ پھر ایک موٹر سائیکل حادثے میں مارا گیا اس کے بعد بھی لوگ ان ویڈیوز کو آگے بڑھاتے رہے یہاں تو لوگوں نے تو عامر لیاقت کو مار دیا، میں تو ایک لڑکی تھی میں نے اس وقت اللہ سے کہا تھا تُو تو مجھے جانتا ہے۔