بشریٰ بی بی اور زلفی بخاری کی مبینہ آڈیو لیک ہوچکی ہے جس میں دونوں گھڑیاں بیچنے کی باتیں کررہے ہیں۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ یہ انھیں گھڑیوں کی بات کی جار رہی ہے جو عمران خان نے توشہ خانہ میں سے نکال کر بیچیں اور بعد ازاں بھانڈا پھوٹنے پر خاموشی اختیار کئے رکھی ہے۔
آڈیوکال میں سنا جا سکتا ہے بشریٰ بی اور زلفی بخاری میں سلام دعا کے بعد زلفی بخاری کہتے ہیں مرشد آپ کیسی ہیں جس پر بشریٰ بی بی آگے سے کہتی ہیں کہ خان صاحب کی کچھ گھڑیاں ہیں انھوں نے کہا ہے کہ آپکو بھیج دوں آپ انھیں کہیں بیچ وغیرہ دیں کیونکہ وہ انکے استعمال کی نہیں ہیں، جس کے جواب میں زلفی بخاری کہتے ہیں جی ضرور مرشد میں کردوں گا۔