313

مونس الہٰی پولیس کےسامنےشرمندہ

ویب ڈیسک

مونس الٰہی تین سال پرانی وڈیو شئیر کرکے پنجاب پولیس کے سامنے شرمندہ ہوگئے۔ مونس الٰہی نے اپنے ٹویٹر سے ایک وڈیو شئر کی جو لاہور گلبرگ کی ہے۔ وڈیو\ میں ایک شخص گاڑی ٹکرانے پر دوسرے شخص کو سڑک پر گرا کر پستول تانے کھڑا ہے۔ مونس الٰہی نے سی سی پی او لاہور کو ٹیگ کرتے ہوئے ایکشن کا مطالبہ کئیا جس کے بعد پنجاب پولیس کے ٹویٹر سے فوری جواب دیا گیا کہ یہ وڈیو تین سال پرانی ہے جسکا کا مقدمہ تھانہ کینٹ میں درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا تھا اور ساتھ ملزم کی حوالات میں تصویر اور پرچے کی کاپی بھی شئر کردی۔ سوشل میڈیا صارفین نے بھی مونس الٰہی کا بغیر تصدیق وڈیو شئر کرنے پر خوب مذاق بنایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں