806

اسلامی جمعیت طلبہ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے زیر اہتمام کتاب میلے کا افتتاح

لاہور( حسنات احمد)

اسلامی جمعیت طلبہ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے زیر اہتمام سالانہ تین روزہ کتاب میلہ شرع ہو گیا ، کتاب میلہ کا افتتاح ناظمِ اعلٰی اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان نے کیا ، کتاب میلے کے پہلے دن لاہور بھر سے میڈیکل کے طلبہ وطالبات نے شرکت کی ، اس موقع پر چیف آرگنائزر محمد فرحان ظفر کا کہنا تھا کہ کتاب میلے کا مقصد کتاب دوستی کے کلچر کو عام کرنا ہے ، اس سال تین روزہ بک فیر پر کتابوں کے اسٹالز ، فوڈ اسٹالز ، آرٹ گیلڑی ، مشاعرے ، میڈیا ٹالک شوز اور مختلف مقابلہ جات کا اہتمام کیا گیا ، اس موقع پر ناظم جامعہ شیراز علی کا کہنا تھا کہ اس کتاب میلے کا بنیادی مقصد نئی نسل کو کتاب پڑھنے کی طرف راغب کرنا ہے ، کتاب میلے کے ذریعے علم دوست معاشرے کا قیام ہوگا ۔ سوشل میڈیا کے بڑھتے ہوئے رجحانات کے پیش نظر اس طرح کی سرگرمیوں کا انعقاد ایک تازہ ہوا کے جھونکے کی مانند ہے۔

اسلامی جمعیت طلبہ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے زیر اہتمام کتاب میلے کا افتتاح ناظمِ اعلٰی برادر شکیل احمد کر رہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں