632

امریکہ نے مہنگائ کا حل نکال لیا، چوری کرنےپرسزا نہیں ملے گی۔ فواد مسعود کا کالم

فواد مسعود

صحافی، کالم نویس

اگست 29، 2023

امریکہ میں گزشتہ دنوں ایک انوکھا قانون منظور ہوا ہے جسکے تحت 950 ڈالر کی چوری کرنے والے کے خلاف کسی قسم کی کارروائ نہیں کی جائے گی۔ ہوا کچھ یوں کہ کچھ عرصہ قبل امریکی ریاست کیلیفورنیامیں حکام نے ایک قانون منظور کئیا جسکا نام “قانون 47” ہے۔ اس قانون کے مطابق 950 ڈالر سے کم مالیت کی چوری کو جرم شمار نہیں کئیا جائے گا۔ تاہم سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اس عجیب و غریب قانون کی وجہ کیا بنی؟ آئے آپکو اسکا جواب دیتے ہیں۔

امرکہ اس وقت دو طرح کے بڑے چیلنز کا سامنا کررہا ہے جسکا شور وہاں کے میڈیا پر بھی سنائ دے رہا ہے۔ پہلا چیلنج ہے مہگائ اور دوسرا ہے مہاجرین۔ تو ریاست کیلیفورنیا نے اسکا یہ حل نکالا جسکا ذکر اوپر کئیا گیا ہے۔ تاہم لوگوں نے اس قانون کو چوری کا لائسنس سمجھ لیا۔ میری نظر سے ایک وڈیو گزری جس میں لوگ سوپر مارکیٹس اور سٹورز میں بے دھڑک داخل ہو کر لوٹ مار کررہے ہیں اور کوئ انھیں روک نہیں رہا۔ آپکو بتاتے چلیں کہ اتنے پیسوں میں ایک کارٹ بھر کر سامان لئیا جا سکتا ہے۔ تو لوگوں نے وہی کچھ کرنا شروع کردیا ہے۔ اب چونکہ قانون ہے تو سٹور مالکان نے اپنے ملازمین کو باقاعدہ ہدایات جاری کی ہیں کہ کسی کو کچھ نا کہا جائے۔

اس سے بھی بڑھ کر حالات یہاں تک آچکے ہیں کہ تمام بڑے بڑے سٹورز نے اپنے کاروبار بند کرکے دوسری ریاستوں میں منتقل کرلئے ہیں اور شہر میں جگہ جگہ خالی عمارتین ہی رہ گئ ہیں۔ سڑکوں پر مہاجرین اور دیگر افراد کا ہجوم ہے اور ہر جگہ انسانی فضلے کی بو پھیلی ہوئ ہے۔ گاڑیوں کے شیشے توڑ کر چوری کی وارداتیں اتنی کثرت سے ہوئ ہیں کہ اب لوگوں نے گاڑی کے شیشے بند کرنے اور گاڑی لاک کرنی ہی چھوڑ دی ہے تاکہ چور تسلی کرلیں اور گاڑی کو کوئ نقصان نا پہنچائیں۔

متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ یہ قانون اس لے منظور کئیا گیا تاکہ جیلوں میں قیدیوں کی تعداد کو کم کئیا جاسکے جبکہ ماہرین کا کہان ہے کہ یہ قانون مہنگائ کے ستائے عوام کو کچھ ریلیف دینے کے علاوہ کچھ اور نظر نہیں آتا۔ اب سوال یہ بھی پیدا ہوتا ہے کہ کیا متعلقہ حکام یہ نہیں جانتے تھے کہ امریکہ جیسا ملک جو مہنگائ اور مہاجرین کے سمندر میں غرق ہوچکا ہے، میں اس قسم کے قانون کے کیا اثرات ہونگے؟ وہ یقیناََ جانتے تھے لہٰذا یہ دلیل ہی بہت عجیب ہے۔

آپکی کیا رائے ہے ضرور بتائیے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں