456

سیٹیزن پورٹل پر شکایت کیوں کی، 20 سالہ لڑکی اجتماعی زیادتی کا نشانہ بن گئ

سی ایل نیوز (ویب ڈیسک)کھر پر قبضے کی شکایت کیوں کی، سیٹیزن پورٹل پر شکایت کرنے پر لاہور کے  علاقے مزنگ میں لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ پولیس نے روائتی بے حسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقدمے میں قبضہ کا معاملہ ہی گول کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے مزنگ میں غریب شہری کے آدھے مکان پر کرائے داروں نے قبضہ کر رکھا تھا۔ شہری نے مکان پر قبضہ چھڑوانے کے لئے وزیر اعظم کو سیٹیزن پورٹل پر درخواست ارسال کر دی جس پر ملزمان آپے سے باہر ہو گئے۔ گزشتہ روز شکایت کرنے والے شخص کی 20 سالہ بیٹی کواجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ سی سی پی او کے نوٹس لینے پر پولیس حرکت میں آئ اور محض زیادتی کی ایف آئ آر درج کرکے دو نامزد ملزمان احسان اور حسن کو گرفتار کر لیا۔ متاثرہ لڑکی کے بیان کے مطابق ملزمان محلے داروں نے گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کی، اس دوران کسی تیسرے شخص کی کال آنے پر ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔ آئ جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں