349

زندگی میں بہت بار بھوتوں کا تجربہ کر چکی ہوں، اداکارہ نوین وقار کا انکشاف

سی ایل نیوز (ویب ڈیسک) جنات کی کرہ ارض پر موجودگی سے انکار نہیں کئیا جا سکتا کیونکہ قرآن پاک میں بھی اس مخلوق کا ذکر موجود ہے۔ مگر بہت سے لوگ آج بھی اس حقیقت سے انکاری ہیں، خصوصآ شو بز کے افراد گلیمر کی چکا چوند میں بالکل بھی جنات کا یقین نہیں کرتے۔ مگر حال ہی میں اداکارہ نوین وقار نے اپنی زندگی سے جڑے بھوتوں کے حقائق سے پردہ اٹھایا اور ان کی حقیقت کو تسلیم کئیا۔

نوین وقار نے ایک ویب انٹرویو کے دوران انکشاف کئیا کہ وہ زندگی میں کافی بار بھوتوں کا تجربہ کر چکی ہیں۔ انھوں نے اپنے بچپن کا ایک واقعہ سنایا کہ انکی نانی کے گھر میں ایک درخت تھا اور گھر میں مستقل کوئ نا کوئ آواز دے کر بلاتا رہتا۔ جب ہم نانی سے پوچھتے تو وہ کہتی کچھ نہیں ہے۔ اسی طرح انھوں نے بتایا کہ وہ گھر میں بھوتوں کی موجودگی محسوس کر سکتی ہیں کیونکہ جس گھر میں بھوت پریت ہوں وہاں مثبت اور منفی ماحول باآسانی محسوس کئیا جا سکتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اسی لیے وہ بھوتوں پر یقین رکھتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں