432

اسلام آباد حادثہ، ورثا اور کشمالہ طارق کے بیٹے کے درمیان کیا معاہدہ طے پایا؟

اسلام آباد (سی ایل نیوز آن لائن) اسلام آباد کی سری نگر ہائ وے پر حادثہ کا شکار ہونے والوں کے ورثا نے کشمالہ طارق کے بیٹے اذلان کو معاف کر دیا۔ چند دن قبال کشمالہ طارق کی گاڑی نے 4 افراد کو کچل ڈالا تھا جس پر بعد اذاں انکشافات ہوئے کہ گاڑی کشمالہ طارق کا بیٹا اذلان چلا رہا تھا۔ حادثے والی گاڑی سے اذلان، کشمالہ طارق اور ان کے خاوند کوگاڑی سے اترتے دیکھا گیا۔ بعد آزاں ازلان نے سیشن کورٹ سے ضمانت بھی کروا لی تھی تاہم ضمانت کی پیشی سے پہلے ہی اذلان اور ورثا کے مابین راضی نامہ ہو گیا۔

معاہدہ میں ورثاء نے تسلیم کئیا ہے کہ گاڑی کشمالہ طارق کا بیٹا اذلان یا خاوند نہیں بالکہ ڈرائور چلا رہا تھا۔ اور انھوں نے سب کو معاف کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ کشمالہ طارق کا بھی یہی موقف تھا کہ گاڑی ان کا ڈرائیور چلا رہا تھا جبکہ موقع پر موجود لوگوں نے کہا تھا کہ کشمالہ جھوٹ بول رہی ہیں اور اپنے اکلوتے بیٹے کو بچا رہی ہیں۔ اب یہ معاہدہ طے پا گیا ہے جسے آپ ملاحظہ کریں کہ مزید اس معاہدے میں کیا لکھا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں