سی ایل نیوز (لاہور) لاہور کی پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائیٹیز بدمعاشی اور غنڈہ گردی کے گڑھ بن چکی ہیں۔ آئے دن انتظامیہ کی طرف سے رہائیشیوں پر فائرنگ، آواز اٹھانے پر دھمکیاں اور تشدد معمول بن چکا ہے۔ رہائیشیوں کا جینا مشکل بنا دیا گیا ہے۔ سی ایل نیوز کو یہ شکایات گزشتہ کافی عرصے سے موصول ہو رہی تھیں جس پرپنجاب کا کوآپریٹیو ڈیپارٹمنت موقف دینے سے انکاری تھا۔ تاہم گزشتہ دنوں سی ایل نیوز نے لاہور کی ایک ہاؤسنگ سوسائٹی میں ہونے والے الیکشنز کی کورج کے دوران اس غنڈہ گردی کا سامنا کئیا اور موصول ہونے والی شکایات سچ ثابت ہو گئیں۔ ہم کیا کر رہے تھے اور ہمارے ساتھ کس طرح کی بدمعاشی کی گئ، آپ خود دیکھئے۔
374