349

حکومت نے میٹرک پاس رکن اسمبلی کو وزیر قانون بنا دیا

سی ایل نیوز (پشاور) پی ٹی آئ کی حکومت نے میٹرک پاس رکن صوبائ اسمبلی اکبر ایوب خان کو خیبر پختونخوا کا وزیر قانون بنا دیا۔ ان کی تقرری کے احکامات وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے جاری کئے۔ اس سے قبل وزارت قانون کا قلمدان سلطان محمد خان کے پاس تھا جنھیں گزشتہ دنوں سینٹ الیکشن میں پیسے وصول کرنے والے سکینڈل میں ملوث ہونے کے باعث مستعفی کر دیا گیا تھا، تاہم اب وزیر قانون ایک میٹرک پاس رکن اسمبلی کو بنا دیا گیا جس پر عوامی حلقوں میں شدید تنقید کی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں