459

میٹرو اورنج لائن ٹرین کی پٹڑی اپنے ٹریک سے ہٹ گئ، جانی نقصان کا خطرہ

سی ایل نیوز (لاہور) میٹرواورنج لائن ٹرین تعمیر کے کچھ عرصے بعد ہی جان کا خطرہ بن گئ۔ ٹرین کی پٹڑی اپنے ٹریک سے ہٹ گئ جس سے بڑے جانی نقصان کا خطرہ پیدا ہو گیا۔ حکام کی آنکھیں بند۔ کسی نے سیفٹی انسپیکشن تک کرنا گوارہ نہیں کئیا۔ زیر نظر تصویر میٹرو اورنج لائن ٹرین کے “ختم نبوت اسٹیشن” کی ہے جو باری سٹوڈیو لاہور کے پاس واقع ہے۔

تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پٹڑی اپنے ٹریک سے ہٹ چکی ہے جو کسی بھی وقت بڑے جانی نقصان کی وجہ بن سکتی ہے۔ جبکہ اس کے عقب میں موجود پٹڑی کا جوڑ بالکل درست حالت میں اپنی جگہ پر ہے۔ عملہ موقع پر موجود ہے مگر کسی نے اس طرف توجہ نہیں دی جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ اورنج لائن ٹرین کی سیفٹی انسپیکشن انتہائ ناقص ہے۔ اگر بروقت کارروائ نا کی گئ تو بہت بڑے جانی نقصان کا اندیشہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں