442

پاکستان میں انٹرنیٹ سروس کب بحال ہو گی؟

اسلام آباد (سی ایل نیوز ویب ڈیسک) پاکستان میں آج صبح سے انٹرنیٹ سروس معطل ہے جس سے صارفین کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم اب پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے ایک پریس ریلیز جاری کی ہے جس میں انٹرنیٹ سروس معطلی کی وجہ پاکستان سے گزرنے والی ایک بین الاقوامی کیبل ہے۔ پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ اضافی بیند وتھ کے ذریعے صارفین کو بلا تعطل انٹرنیٹ کی فراہمی یقنی بنائ جا رہی ہے۔ پی ٹی اے کا مزید کہنا ہے کہ مصر کے مقام پر زیر سمندر انٹرنیٹ کیبل میں خرابی واقع ہوئ جس کو دور کرنے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں تاہم خرابی کو مکمل طور پر دور کرنے کے لئے کچھ وقت درکار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں