458

مولانا طارق جمیل نے کپڑوں کا برانڈ لانچ کردیا

سی ایل نیوز (ویب ڈیسک) معروف مزہبی سکالر اور روحانی شخصیت مولانا طارق جمیل نے کپڑوں کا برانڈ لانچ کر دیا۔ اس حوالے زیادہ تفصیلات تو میڈیا کو فراہم نہیں کی گئیں تاہم مولانا طارق جمیل کے میڈیا کوآرڈینیٹر نے اس حوالے سے تصدیق کی ہے کہ ایک برانڈ جس کا نام ایم ٹی جے ہے، لائچ کئیا جا رہا ہے۔ انھوں نےمزید کہا کہ ایم ٹی جے کرتااور شلوار قمیض فروخت کرے گا اور یہ ایک فیشن برانڈ ہے اور اس برانڈ کو مولانا طارق جمیل خود دیکھیں گے۔ تاہم سوشل میڈیا پر اس حوالے سے ملا جلا رد عمل سامنے آ رہا ہے، مگر تمام صحافیوں اور شوبز کی شخصیات نے اس برینڈ پر مولانا طارق جمیل کو مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کئیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں