330

بکریوں نے کسان کو کروڑ پتی بنا دیا

سی ایل نیوز (ویب ڈیسک) بکریوں کے ساتھ وڈیو کال سروس نے کسان کو کروڑ پتی بنا دیا۔ لندن کے ڈاٹ مکارتھی نامی کسان نے سیک سال میں 50 ہزرا برطانوی پاونڈز (تقریبن 1 کروڑ 10 لاکھ پاکستانی روپے) کما لئے۔ کسان نے کہا کہ اس نے یہ سروس گزشتہ سال مزاق ہی مزاق میں شروع کی جو دیکھتے ہی دیکھتے اتنی مقبول ہو گئ کہ وہ کروڑ پتی بن گیا۔ اصل میں کسان نے یہ سروس کرونا لاک ڈاؤن کے دوران شروع کی جس میں اس نے آفر کی کہ “جو بھی اس کے باڑے میں موجود چھ بکریوں میں سے کسی کو وڈیو کال پر دیکھنا چاہتا ہے تو اسے 5 منٹ کال کے 5 پاؤنڈز ادا کرنا ہونگے” ۔ کرونا لاک ڈاؤن کے باعث لوگوں نے اپنی بوریت دور کرنے کے لئےاس آفر کو استعمال کرنا شروع کر دیا اوراپنی اکتاہٹ دور کرنے لگے۔ مکارتھی نے ہا کہ اس نے اپنی ویب سائٹ بھی بنا لی ہے جس پر اس نے کانفرنس کال کی سہولت بھی متعارف کروائ ہے۔ تاہم سوال یہ ہے کہ کیا بکریوں کے ساتھ یہ وڈیو کال کرونا لاک ڈاون کے بعد بھی جاری رہے گی؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں