سی ایل نیوز (ویب ڈیسک) فلوریڈا، امریکہ میں ایک شخص نے انسانی دانتوں والی مچھلی پکڑ لی۔ پال لور نامی شخص فلوریڈا میں مچھلی پکڑ رہا تھا کہ اچانک اس کے کانٹے میں ایک عجیب و غریب مچھلی پھنس کر باہر آئی۔ اس شخص نے بتایا کہ مچھلی پر زیبرے کی طرح کی دھاریاں ہیں اور یہ چھوٹے قد کی مگر بھاری بھرکم ہے۔ مچھلی کے منہ میں انسانی دانت سے مشابہ دانت ہیں اوراسکی کاٹنے کی طاقت بھی بہت زیادہ ہے۔ تاہم اس مچھلی پر مزید تحقیق جاری ہے کہ یہ انسانی دانت سے مشابہ دانت کیسے رکھے ہوئے ہے؟ اس کی وجہ کو جینیاتی تبدیلی ہے یا پھر اس مچھلی کی نسل ہی ایسی ہے؟
368