377

پاکستان میں جرائم کیوں ختم نہیں ہوتے؟ سابق جج کا تہلکہ خیز انکشاف

سی ایل نیوز (ویب ڈیسک) وکیلوں نے علاقے میں پیغام بھجوایا کہ کوئ قتل کرو تاکہ عدالت میں کیس لگے، جج فارغ بیٹھا ہے۔ سابق جج جسٹس کاظم علی نے اپنے ایک انٹرویو میں تہکہ خیز انکشاف کئیا۔ ایک ویب چینل (ٹی سی ایم) کو انٹرویودیتے ہوئے جسٹس کاظم علی شاہ نے انکشاف کئیا کہ ایک مرتبہ سروس کے دوران انھیں پنجاب کے سب سے خطرناک علاقے بھلوال میں تعینات کر دیا گیا۔ انکا کہنا تھا کہ ان دنوں بھلوال میں قتل کی شرح پورے پنجاب میں سب سے زیادہ تھی اوروہاں مجھے ایڈیشنل سیشن جج تعینات کر دیا گیا۔ جج صاحب کے بقول انکی تعیناتی کے دوران وہ ہر مہینہ 10 سے 15 قتل کیسز کی فیصلے سناتے تھے اور ایک وقت آیا جب قتل کیسز کی تعداد بالکل صفر ہو گئ۔ تاہم انھوں نے تہلکہ خیز انکشاف کئیا کہ اسی دوران انھوں نے وکلاء کو چائے پر بلایا تو ایک سینئر وکیل نے دوران گفتگو کہا کہ ہم نے تو علاقے میں پیغام بھجوایا ہے کہ جج فارغ بیٹھا ہے کوئ قتل وغیرہ کرو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں