433

ارتغرل کا کاشف ضمیر کے خلاف قانونی کارروائ کا اعلان

سی ایل نیوز (ویب ڈیسک) ترک ڈارمے ارتغرل غازی سے شہرت پانے والے انگین التان نے چوھدری گروپ آف انڈسٹریز اور مشہور ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کے خلاف قانونی چارہ جوئ کا اعلان کر دیا۔ انگین التان نے کاشف ضمیر کو “فراڈیا” قرار دیتے ہوئے اس کے ساتھ کئیا گیا معاہدہ منسوخ کرنے کا اعلان کئیا اور سلسلے میں باقاعدہ پریس ریلیز بھی جاری کی۔ پریس رلیز میں انگین نے کہا کہ کاشف ضمیر ایک “فراڈیا” ہے اور اس نے انگین کے نام پر پاکستانی میڈیا اور عوام سے پیسے بٹورنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اور یہ کہ وہ اب کی بار کاشف کی دعوت پر پاکستان نہیں آرہے۔

Courtesy Daily Pakistan English

تاہم اس پریس ریلیز کےجاری ہونے کے بعد میاں کاشف ضمیر نے سوشل میڈیا پر انگین التان کی جانب سے خود کو “فراڈیا” قرار دئے جانے کی تردید کی اور کہا کہ میں نے کہیں نہیں کہا تھا کہ انگین التان کو پاکستان آنے کے پیسے دوں گا۔ واضغ رہے کی فراڈئے کاشف ضمیر پر پولیس کے مطابق 8 مقدمات درج ہیں جن میں فراڈ، امانت میں خیانت، کار چوری اور ڈکیتی وغیرہ کی دفعات شامل ہیں۔ انگین التان کے مطابق کاشف ضمیر معاہدے کے مطابق انھیں باقی رقم دینے کے پابند ہیں جس سے کاشف انکاری ہے مگر وہ قانونی چارہ جوئ کا حق محفوظ رکھتے ہیں اور اسے استعمال بھی کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں