375

آصف علی زرداری نے مجھے آفر کی کہ جے ایف 17 طیاروں پر کام بند کردو، بدلے میں تمھیں ائیر چیف بنا دوں گا تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد (سی ایل نیوز ویب ڈیسک) ائیر مارشل (ر) شاہد لطیف نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کے بارے میں گزشتہ حکومت کی بدنیتی بارے بڑا انکشاف کر دیا۔ نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے شاہد لطیف کا کہنا تھا کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے مجھے آفر دی کہ اگر میں جے ایف 17 طیاروں کا پروگرام بند کردوں تو وہ مجھے ائیر چیف بنا دیں گے۔ یاد رہے کہ شاہد لطیف جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کے پروگرام کے انچارج تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اتنا عرصہ اس راز پر پردہ ڈالے رہے کیونکہ وہ درست وقت کا انتظار کر رہے تھے۔ تاہم اس حوالے سے مکمل تفصیلات انکا مکمل انٹرویو آن ائر ہونے پر عوام کے سامنے آجائیں گی۔

https://twitter.com/AMShahidLatif/status/1362774282636464134

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں