397

نیسلے دودھ سے بچی کی موت،عدالت کا کمپنی کے خلاف بڑا حکم

لاہور (سی ایل نیوز ویب ڈیسک) تین سال قبل نیسلے لیکٹو جن دودھ پینے سے نومولد بچی کی مبینہ موت واقع ہوئ تھی جس پر بچی کے والدین نے عدالت میں کیس دائر کئیا تھا۔ گزشتہ دنوں عدالت نے نیسلے کمپنی پر پولیس انکوائری رپورٹ کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کمپنی حکام کو باقاعدہ ٹرائل کے لئےعدالت طلب کر لیا۔ بچی کے والد عثمان بھٹی نے بیرسٹر حسان نیازی کی مدد سے کپنی حکام کے خلاف عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایاتھا۔ تین سال کے عرصے کے دوران نیسلے کمپنی نے غنڈہ گردی کی ہر حد پار کرتے ہوئے بچی کے والد عثمان بھٹی کے گھر پر دوبار سیدھے فائر کروائے اور عدالت میں بھی وکلاء کے ذریعے ڈرانے دھمکانے کی کوشش کی تاہم والد نے ہمت نا ہاری اور آخر کار عدالت نے حکام کو طلب کر لیا۔ بیریسٹر حسان نیازی نے اپنے ٹوٹر اکاؤنٹ پر یہ خبر شئیر کی اور پنجاب پولیس کی بدنیتی، نیسلے کمپنی کے بدمعاشی اور اس کیس کی تفصیلات بارے ہوشربا انکشافات کئے۔ دیکھئے بیرسٹر حسان نیازی نے اپنے وڈیو پیغام میں کیا کہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں