لاہور (سی ایل نیوز مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت پنجاب نے صوبہ پنجاب کو کرونا فری قرار دے دیا۔ حکومت نے اس ضمن میں باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے جس میں تعلیمی اداروں، دفاتر، شادی ہالز، اجتماعات، سینیما ہالز اور مارکیٹوں پر عائد تمام پابندیاں اٹھا لی گئی ہیں۔ ساتھ ساتھ یہ ہدایات بھی جاری کی گئ ہیں کہ لوگ کرونا ایس او پیز کے تحت تمام سرگرمیاں جاری رکھ سکتے ہیں جن میں ماسک پہننا اور سماجی فاصلہ سر فہرست ہیں۔ عوام نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے دعا کی کہ کرونا دوبارہ کبھی واپس نا آئے۔
440