375

پاکستانی طالب علم نے واٹس ایپ کا متبادل ایپ تیار کر لی

کراچی (سی ایل نیوز ویب ڈیسک) پاکستانی 15 سالہ لڑکے نے واٹس ایپ کامتبادل ایپ تیار کر کے انوکھا کارنامہ کر دیا۔ طالب علم نبیل حیدر جو کہ کراچی کا رہائشی ہے، نے یہ ایپ تیار کی ہے۔ اس ایپ کا نام FF Family رکھا گیا ہے۔ وفاقی وزیر برائے آئ ٹی سید امین الحق نے اپنے ایک ٹویٹ میں اس انقلابی کارنامے کا انکشاف کئیا۔ پاکستانی طالب علم کی اس انقلابی کوشش کو سراہنے کے لئے وفاقی وزیر نے بذات خود نبیل حیدر سے ملاقات کی اور اس کی حوصلہ افزائ کی۔ اس موقع پر انھوں نے بے انتہا خوشی کا اظہار بھی کئیا اور اعلان کئیا کہ وزارت ٹیکنالوجی کی طرف سے نبیل حیدر کو ان آئ سی کراچی میں مفت کورس کروایا جائے گا جہاں وزارت کی طرف سے ااسکی نئ ایپ کو مزید بہتر بنانے کے اقدامات بھی کئے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں