408

کیا حکومت نے واقعی ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے؟

اسلام آباد (سی ایل نیوز آن لائن) حکومت نے جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شوگر انسولین کی قیمت میں 1000 روپے کا یک مشت اضافہ کر دیا گیا ہے۔یہ خبر گزشتہ کئ روز سے زیر گردش ہے اور مختلف اخبارات میں ذرائع کے نام سے چھپ بھی چکی ہے۔ تاہم ابھی تک اس خبر کی تصدیق کسی میڈیا چینل یا اخبارنے نہیں کی ہے۔ سینئر صحافی عاصمہ شیرازی نے بھی اپنے ٹویٹ میں ایک آخباری خبر کا حوالہ دیتے ہوئے اس خبر کو درست تسلیم کئیا مگر اس ضمن میںاخبار یا اپنی طرف سے کوئ ثبوت پیش نا کر سکیں۔ سی ایل نیوز نے معاملے کی کھوج لگا نے کے لئے ڈرپ حکام سے رابطہ کئیا تو معلوم ہوا کہ یہ خبر جھوٹی ہےاور ڈریپ نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے کوئ نوٹیفیکیشن جاری نہیں کئیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں