لاہور (سی ایل نیوز ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے الزام لگایا ہے کہ انھیں صرف SMASH کرنے کی ہی دھمکی نہیں دی گئ بالکہ ساتھ میں گندی گالیاں بھی دی گئیں ہیں۔ یہ بات انھوں نے میاں نواز شریف کے اداروں کے خلاف دئے گئے بیان کے جواب میں دیا۔ اس سے پہلے میاں نواز شریف نے اپنے ایک وڈیو پیغام میں کہا کہ پہلے کراچی کے ہوٹل میں مریم نواز کے کمرے کا دروازہ توڑ کر چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کئیا گیا، اب انھیں فون پر SMASH کرنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ جو کہ انتہائی قابل مذمت ہے۔ تاہم میان نواز شریف اور مریم نواز کے بیانات ابھی محض الزامات ہیں کیونکہ اس سلسلے میں کوئ ثبوت پیش نہیں کئیا گیا۔
532