راولپنڈی (سی ایل نیوز) راولپنڈی پولیس ٹارگٹ کلرز کے نشانے پر آ گئ۔ ایک ہی ہفتے دو پولیس افسران شہید کر دئے گئے۔ حالیہ واقعہ میں ٹریفک پولیس کا وارڈن محمد نوید کو اس وقت فائرنگ کر کے شہید کر دیا گیا جب وہ رالپنڈی میں کیرج فیکٹری ناکہ پر اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہا تھا۔ واضح رہے کہ اس ہفتے راولپنڈی پولیس کے انسپکٹر عمران عباس کو بھی سفاک ملزمان نے اس وقت ٹارگٹ کلنگ میں شہید کردیا جب وہ اپنے بچوں کے ساتھ مونال ریسٹورنٹ سے کھانا کھا کر گھر واپس جارہے تھے۔ فائرنگ کے واقعے میں انسپکٹر عمران عباس کے بچے معجزانہ طور پر زندہ بچ گئے تھے تاہم وہ ابھی تک صدمے کی حالت میں ہیں۔ اس ضمن میں راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کر کے ہر صورت کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
341