363

شکست کا خوف یا بد اعتمادی؟ حکومت کا اپنے ہی سینیٹرز سے قرآن پر حلف

اسلام آباد (سی ایل نیوز) حکومت کا اپنے ہی سینیٹرز پر اعتبار نا رہا۔ گزشتہ رات اپنے ہی سینیٹرز سے قرآن پاک پر حلف لے لیا۔ نو منتخب سینیٹر اعجاز چوھدری نے اعتراف کئیا کہ گزشتہ رات حلاف برداری کے لئے اجلاس بلایا گیا۔ تاہم اجلاس میں چند سینیٹرز نے قرآن پاک پر حلف لیا جبکہ کچھ نے شدید تحفظات کا اظہار کئیا۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئ اپنے ہی اراکین کی بددنیانتی کو قابو کرنے میں ناکام رہی ہے جسکا عملی مظاہرہ سینیٹ الیکشنز میں بھی دیکھا گیا جب یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کے ہاتھوں بکنے والے پی ٹی آئ اراکین کی وڈیو نے میڈیا پر تہلکہ مچا دیاتھا۔ تاہم الیکشن کمیشن نے اس وڈیو پر کسی قسم کا ایکشن نہیں لیا کیونکہ وڈیو میں خرید و فروخت کی کوئ بات نہیں ہو رہی تھی نا ہی اس وڈیو میں یوسف رضا گیلانی بذات خود موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں