432

لاہور کی نجی یونیورسٹی میں سرعام نازیبا حرکات، انتظامیہ نے سخت قدم اٹھا لیا

لاہور (سی ایل نیوز) لاہور کی نجی یونیورسٹی میں سر عام غیر اخلاقی حرکات کرنے پر یونیورسٹی انتظامیہ نے طلباء کو سخت سزا دے دی۔ گزشتہ روز ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئ جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک لڑکا اور لڑکی سر عام ایک دوسرے کو پروپوز کر رہے ہیں۔ اور بات صرف پھول دینے تک ہی ختم نہیں ہوئ بالکہ دونوں طلباء نے ایک دوسرے کو سر عام گلے بھی لگیا اور وڈیو بھی بناتے رہے۔

https://twitter.com/Nadeem_M7

تاہم اس وڈیو کے وائرل ہونے اور شدید عوامی دباؤ پر یونیورسٹی انتظامیہ نے سخت ایکشن لیتے ہوئے دونوں طلباء جن کا نام حدیقہ جاوید اور شہریار احمد ہے، یونیورسٹی سے بے دخل کر دیا ہے۔ دونوں طلباء کی تصاویر کے ساتھ نوٹس یونیورسٹی گیٹ پر لگا دیا گیا ہے جس میں واضح طور پر تحریر ہے”داخلہ ممنوع ہے”۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں