عارف والا( سی ایل نیوز) عارف والا کے رہائشی شاہد خان نے نیا ریکارڈ بنا ڈالا۔ 7 شادیاں کر کے 21 بچےپیدا کر لئے اور ٹارگٹ 100 بچوں کا ہے۔ شاہد خان نامی شخص نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ اس نے 7 شادیاں کر رکھی ہیں اور چاہتا ہے کہ اس کے 100 بچے ہوں تاہم ابھی تک 21 بچے ہیں جن میں سے سب سے بڑے بیٹے کی عمر 21 سال اور سب سے چھوٹا ابھی پیدا ہوا ہے۔ 7 شادیوں میں سے کچھ وٹے سٹے کی ہیں اور کچھ عارف نے اپنی پسند کی کر رکھی ہیں۔ موصوف کو کچھ بچوں کے نام یاد ہیں جبکہ کچھ بچوں کے نام بھول چکا ہے۔ عارف کا کہنا تھا کہ میں ان بچوں کو نہیں پالتا بالکہ ان کی مائیں ہی پالتی ہیں۔ عارف پیشے کے لحاظ سے کچھ نہیں کرتا بالکہ بچوں کے پاس رہتا ہے جبکہ اس کی بیویاں کام کرتی ہیں۔
410