415

میں سٹیج پر پرفارم کرنے کے لئے بالکل تیار تھا جب مجھے اطلاع ملی کے میرا بچہ دنیا میں آنے سے پہلے ہی۔۔۔ عاطف اسلم نے زندگی کا سب سے بڑا دکھ بیان کر دیا

سی ایل نیوز (ویب ڈیسک) گلو کار عاطف اسلم کسی تعارف کے محتاج نہیں۔ انکے چہرے پر ہر وقت ایک مسکراہٹ سجی رہتی ہے۔ مگر گزشتہ دنوں عاطف اسلم نے اپنی زندگی کا سب سے بڑا دکھ بیان کر دیا۔ ایک انٹرویو میں عاطف اسلم نے کہا کہ وہ آج بھی اپنے بچے کی وفات کو یاد کرتے ہیں جو اس دنیا میں آنے سے پہلے ہی چلا گیا۔ انھوں نے بتایا کہ انکی اہلیہ 4 ماہ کی حاملہ تھیں اور وہ ایک شو کے لئے ترکی میں موجود تھے۔ شو سے ٹھیک آدھا گھنٹا پہلے انھیں اہلیہ نے فون پر بتایا کہ انکے بچے کی دل کی دھڑکن رک چکی ہے۔ عاطف بتاتے ہیں کہ یہ ایسا موقع تھا کہ وہ شو چھوڑ بھی نہیں سکتے تھے کیونکہ سب لوگ جمع تھے اور سب کچھ تیار تھا۔ تاہم انھوں نے اپنا یہ غم سینے میں چھپایا اور لوگوں کے سامنے بالکل نارمل پرفارم کئیا۔ شو کے بعد عاطف اسلم نے اپنےگروپ سے کہا کہ ان کے لئے ایک گاڑی کا بندوبست کئیا جائے کیونکہ وہ مولانا رومی کے مزار پر حاضری دینا چاہتے تھے۔ وہ کہتے ہیں کہ وہ غمگین تھے مگر کسی کو اپنا دکھ نہیں بتا رہے تھے۔ وہ چاہتے تھے کہ کوئ ان کے ساتھ نا ہو اور وہ ایسی جگہ چلے جائیں جہاں انھیں سکون ملے اور وہاں کوئ انھیں پہچانتا نا ہو۔ لہٰذا وہ تین گھنٹے کا سفر طے کر کے مولانا رومی کے مزار پر پہنچے ۔ انھوں نے کہا کہ وہ سارے رستے یہی سوچتے رہے کہ انسان کتنا بے بس ہے اور زرا سی چیزوں کے پیچھے ایسے لڑتا ہے جیسےسب کچھ اس کے اختیار میں ہو۔ عاطف اسلم کا یہ انٹرویو ایک یو ٹیوبر انس بوخش نے کئیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں