لاہور (سی ایل نیوز رپورٹ) لاہور میں ن لیگی رکن اسمبلی پنجاب مرزا محمد جاوید کے دفتر میں ڈکیتی کی بڑی واردات۔ مرزا جاوید کے مطابق پانچ سے زائد نامعلوم ڈکیت انکے دفتر مرزا اسٹیٹ ایجنسی میں ڈکیتی کر کے فرار ہو گئ۔ڈکیت دفتر سے بیس لاکھ روپے سے زائد رقم لے کر فرار ہو گئے۔ تاہم مرزا جاوید کا کہنا ہے کہ پولیس کو ڈکیتی کی واردات کی اطلاع دینے کے باوجود تاحال مقدمہ درج نہیں ہوا۔
415