اسلام آباد (سی ایل نیوز) پی ٹی آئ سینیٹر فیصل جاوید کا اسلام آباد پولیس نے چالان کر دیا۔ اپنے ٹویٹر پیغام میں سینیٹر فیصل جاوید نے کہاکہ وہ انتہائ معزرت خواہ ہیں کہ انھوں نے سیٹ بلٹ نہیں پہن رکھی تھی اور اس بنا پر موٹر وے پولیس نے انکا چالان کر دیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ پولیس نے انھیں پہچاننے کے باوجود بھی کسی قسم کی رعائیت نا دی اور چالان کا ٹکٹ دے دیا لہٰذا عوام و خواص کو اطلاع دی جاتی ہے کہ پولیس کا سب کے ساتھ رویہ ایک جیسا ہے۔
350