356

خاتون نے شہباز گل کے منہ پر سیاہی پھینک دی، سیاہی صاف کی تو انڈہ پڑ گیا

لاہور (سی ایل نیوز)لاہور ہائ کورٹ میں پیشی کےموقع پر پی ٹی آئ رہنما اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کے منہ پر ایک خاتون نےسیاہی پھینک دی جبکہ دوسرے شخص نے انڈہ دے مارا۔ تفصیلات کے مطابق شہباز گل آج لاہور ہائ کورٹ میں ایک مقدمے میں پیش ہوئے، تاہم پیشی کے دوران ایک خاتون نے شہباز گل کے منہ پر سیاہی پھینک دی جوانکی آنکھ کے پاس لگی، سیاہی صاف کرنے لگے تو انڈوں کی بارش ہو گئ۔

https://twitter.com/HamidMirPAK/status/1371385620967346176

اس سے قبل شہباز گل نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ انھیں چند دوستوں کے ذریعے خبر ملی ہے کہ ن لیگ نے ان پر حملہ کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ تاہم وہ ڈرتے نہیں اور عدالت میں پیش ہونگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں