جہلم (سی ایل نیوز) جہلم میں گزشتہ روز ایک 14 سالہ لڑکی کو ڈبل کیبن گاڑی میں اغوا کی ویڈیو سامنے آئ تھی۔ ویڈیو میں لڑکی کے والد کو ڈبل کیبن گاڑی کے پیچھے بھاگتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ گاڑی اسے روندتی ہوئ آگے نکل گئ۔ واقعے کے فوری باد مقامی پولیس نے کارروائ کرتے ہوئےناکہ بندی کر دی جس پر اغواکار لڑکی کو چھوڑ کر فرار ہو گئے جو بعد ازاں اپنے گھر پہنچ گئ۔ تاہم اب لڑکی کی والدہ کے بیان نے کہانی کا رخ ہی بدل دیا ہے۔ جیو نیوز کے مطابق لڑکی کی والدہ نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ وہ ڈبل کیبن گاڑی میں بیٹی کےساتھ تھی کیونکہ بیٹی کی طبیعت خراب ہونے پر اس نے محلے دار بلال مظفر سے لفٹ لی تھی جس پر اس کے والد کو شک ہوا اور وہ سمجھا شاید بیٹی کو اغوا کئیا جا رہا ہے۔ اسی دوران بلال مظفر نے گھبراہٹ میں گاڑی آگے بڑھا دی۔ تاہم پولیس نے انتہائ بے بسی سے کہا کہ جب والدین ہی کسی قسم کی کارروائ پر راضی نہیں ہیں اور درخواست واپس لے لی ہے تو اب کسی کارروائ کا جواز نہیں بنتا۔
367