434

خاتون کو ہراساں کرنے کا کیس، بابر اعظم کے خلاف عدالت کا بڑا حکم

لاہور (سی ایل نیوز مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹر بابر اعظم بڑی مشکل میں پھنس گئے۔ بابر اعظم کی مبینہ گرل فرنڈ حامیزہ مختار کی درخواس پر سیشن کورٹ لاہور میں سماعت ہوئ۔ ایڈیشنل سیشن جج حامد حسین نے کیس کی سماعت میں ایف آئ اے کو حامیزہ مختار کو ہراساں کرنے کے معاملے پر بابر اعظم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کر دئے۔ دوران سماعت بابر اعظم کی طرف سے حامیزہ کو موبائل پر ہراسانی کے میسیجز بھیجنے پر کرکٹر قصور وار پائے گئے جس پر عدالت نے ایف آئ اے کو مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا۔ ایکسپریس نیوزکے مطابق فیصلے میں مزید کہا گیا کہ فراہم کئے گئے نمبر مریم احمد، محمد بابراورسلیمی بی بی کے نام رجسٹرڈ تھے، سلیمی بی بی نے تین نوٹسز وصول کرنے کے باوجود اپنا بیان ریکارڈ نہ کروایا، مریم احمد  انکوائری میں شامل ہیں لیکن مدعیہ کو پہچاننے یا اسے کسی بھی قسم کے میسیجز بھیجنے سے انکار کیا، مریم احمد کو اس کا موبائل فرانزک کے لئے جمع کرانے کا کہا گیا جو اس نے نہیں دیا۔ اس کے علاوہ بابراعظم بھی انکوائری میں شامل نہیں ہوئے، بابراعظم کی جگہ ان کے بھائی فیصل اعظم پیش ہوئے اوربابر کے پیش ہونے کے مہلت طلب کی، بابر اعظم اب تک انکوائری میں شامل نہیں ہوئے اور بیان بھی ریکارڈ نہیں کروایا۔

واضح رہے کہ حامیزہ مختار نے بابر اعظم پر جنسی تشدد، دھوکہ دہی سے مال بٹورنے اور جنسی ہراسانی کے ساتھ ساتھ جان سے مار دینے کی دھمکیوں جیسے سنگین الزامات عائد کئے تھے جس پر وہ پریس کانفرنسز بھی کر چکی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں