550

بد بخت بیٹے نے بوڑھی ماں کو تھپڑ مار کر ہلاک کر دیا، افسوسناک واقعہ

نئ دہلی (سی ایل نیوز ویب ڈیسک) نئ دہلی کے علاقے دوارکہ میں بد بخت بیٹے نے اپنی بوڑھی ماں کو تھپڑ مار کر ہلاک کر دیا۔ افسوسناک واقعے کی ویڈیو منظر عام پر آئ تو تہلکہ مچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق اوتار کور نامی 70 سالہ خاتون کی اپنی بہو کے ساتھ گھر کے باہر ہمسایوں کوے ساتھ پارکنگ کے معاملے پر تلخ کلامی ہوئ۔ اس دوران اوتار کور کا بیٹا بھی موقع پر آگیا اور ہمسایوں سے جھگڑنے لگا جس پر اوتار کور نے اپنے بیٹے اور بہو کو منع کئیا،مگر بدبخت بیٹے نے اپنی ہی ماں کو زناٹے دار تھپڑ مار دیا۔ تھپڑ کھاتے ہی بوڑھی ماں چکرا کر زمین پر گری اور بے ہوش ہو گئ۔ پولیس کے مطابق خاتون کے بیٹے 45 سالہ رنبیر کو گرفتار کرکے کارروائ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ واقع کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئ ہے۔

https://twitter.com/PunYaab/status/1371903917815042048?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1371903917815042048%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fthelogicalindian.com%2Ftrending%2Felderly-woman-dies-after-son-slaps-27415

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں