462

کاشانہ اسکینڈل پر سراپہ احتجاج افشاں لطیف وزیر اعظم کے گھر خیرات لے کر پہنچ گئیں، مگر کیوں

لاہور (سی ایل نیوز) لاہور کی سڑکوں پر ان دنوں ایک خاتون وزیر اعظم عمران خان، وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت اور وزیر اجمل چیمہ کے خلاف سراپہ احتجاج ہے۔ خاتون کا موقف ہے کہ کاشانہ ہومز جوکہ یتیم بچیوں کی سرکاری رہائشگاہ ہے سے بچیاں بک کر کے وزراء اور اعلیٰ شخصیات کو بھیجی جاتی ہیں۔ چونکہ ان بچیوں کا کوئ ولائ وارث نہیں ہوتا اس لئے ان بچیوں کے ساتھ ہونے والا ظلم سامنے نہیں آتا۔ تاہم افشاں لطیف ہی وہ پہلی خاتون ہیں جنھوں نے کاشانہ ہومز کی چئر پرسن ہونے کے ناطے اس گندگی پر آواز اٹھائ جس پر انھیں نوکری سے ہاتھ دھونا پڑے۔ تاہم وہ ابھی تک سڑکوں پر سراپا احتجاج ہیں اور ایک بچی کائنات کے پراسرار قتل پر بھی آواز اٹھا رہی ہیں۔ تاہم آج وہ ان یتیم بچیوں کی طرف سے خیرات کا لنگر لے کر وزیر اعظم عمران خان کے گھر واقعہ ضمان پارک لاہور پہنچ گئیں جہاں موقع پر موجود پولیس اہلکاروں سے بات چیت کرتی رہیں۔ تاہم لنگر کسکو دیا یہ بات ابھی تک معلوم نا ہو سکی۔

https://twitter.com/AfshanLatif3/status/1372479107016097795

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں