ریاض (سی ایل نیوز ویب ڈیسک) ریاض کے محکمی صحت نے ایک شخص کو گرفتار کئیا ہے جو لوہار کے ویزے پر سعودی عرب آیا مگر وہاں آکر ڈینٹل ڈاکٹر بن گیا۔ کئ سالوں تک اپنا کلینک چلاتا رہا اور کسی کو کانوں کان خبر نا ہوئ۔ تاہم شک گزرنے پر کچھ لوگوں نے اس کی ریکی کی تو معلوم ہوا کہ موصوف لوہار کے ویزے پر سعودی عرب آئے ہیں اور یہاں آکر ڈینٹل ڈاکٹر بن گیا جبکہ یہ شخص کسی قسم کا کوالیفائڈ سرجن نہیں ہے۔ اس انکشاف پر اس کے مریض حیران ہیں کہ وہ کئ سالوں تک ایک لوہار سے اپنا علاج کرواتے رہے۔ اس شخص نے ابتدائ تفتیش میں انکشاف کئیا کہ اس نے زیادہ پیسوں کے لالچ میں کلینک بنا لیا تھا۔ سعودی حکام نے اس شخص پر مختلف دفعات کے تحت مقدمہ چلانے کے لئے پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا ہے جس میں لوگوں کی زندگی کو خطرے میں ڈالنے اور قانون محنت کے تحت مقدمہ چلایا جائے گا۔
490