397

اب کوئ غریب بے گھر نہیں رہے گا، حکومت نے 14 لاکھ روپے میں گھر دینے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد( سی ایل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے واقعی انصاف کر دیا۔ صوبہ پنجاب میں محض 14 لاکھ روپے میں اپنا گھر دینے کا اعلان کر دیا۔ اس بات کا اعلان وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے ایک پریس کانفرس میں کئیا۔ انھوں نے کہا کہ سرکاری زمین اب غریب کے استعمال کے لئے لائ جائے گی اور پنجاب میں ان زمینوں پر گھر تعمیر کر کے عوام کو دئے جائیں گے۔ اس منصوبے کا نام پیری اربن اسکین رکھا گیا ہے جس کے تحت پنجاب کے 20 اضلاع کی 26 تحصیلوں میں گھر تعمیر کئے جائیں گے۔ انکا کہنا تھا کہ اس منصوبے کے لئے 21 ہزار 700 درخواستیں موصول ہو چکی ہیں جن کو نیا پاکستان اتھارٹی شارٹ لسٹ کر رہی ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ اپریل میں اس منصوبے کے پہلے فیز میں کام شروع ہو جائےگا۔ ایک گھر کے لئے شہریوں کو 5700 روپے مہانہ قسط ادا کرنا پڑے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں