480

اگر ہیلی کاپٹر اچانک اتارا تھا تو فوٹو گرافر اور سرکاری اہلکار کہاں سے آگئے؟ عظمیٰ بخاری نے وزیر اعلیٰ کے دورہ شیخوپورہ کو سرپرائز قرار دینے پر سوال اٹھا دیا

سی ایل نیوز (ویب ڈیسک) معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان کے ٹویٹ پر مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری کا جوابی وار۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اچانک اپنا ہیلی کاپٹر شیخوپورہ اتار لیا۔ وہاں سڑک کی تعمیر اور دوسرے کاموں کا جائزہ لیا۔ سیکرٹری مواصلات و تعمیرات کی غیر موجودگی میں وزیر اعلیٰ پنجاب کا اظہار برہمی۔

تاہم فردعس عاشق اعوان کے اس ٹویٹ پر عظمیٰ زاہد بخاری بھی میدان میں آگئیں اور جواب دیا کہ اچانک اترے ہیلی کاپٹر کے لئے پہلے سے فوٹو گرافر اور سرکاری عملہ موجود تھا۔ کیسی حیرت کی بات ہے۔

تاہم یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے آیا کہ وزیر اعلیٰ کا دورہ شیخوپورہ واقعی پہلے سے پلان تھا یہ بقول فردوس عاشق اعوان صاحبہ، یہ دورہ اچانک تھا۔ اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے اکاؤنٹ سے بھی ایک وڈیو سامنے آئ ہے جس میں وزیر اعلیٰ کا دورہ پہلے سے پلان نظر آتا ہے کیونکہ وہاں باقاعدہ اعدادو شمار دئے گئے ہیں کہ وزیر اعلیٰ 10 ارب کا پیکج کا اعلان کرنے خصوصی طور پر شیخوپورہ تشریف لائے اور مختلف منصوبوں کا افتتاح بھی کئیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں