388

رسی جل گئ پر بل نا گیا، منشا بم کے بیٹے ایک بار پھرگرفتار

لاہور (سی ایل نیوز رپورٹ) بدنام زمانہ منشا بم کے تینوں بیٹے ایک بار پھر پولیس کے شکنجے میں آگئے۔ تفصیلات کے مطابق منشا بم کے تینوں بیٹے عامر منشا، عاصم منشا اور طارق منشا کوصدر ڈویژن پولیس نے شہری کی زمین پر قبضہ کرنے کے جرم میں گرفتار کر لیا۔ ملزمان نے گزشتہ رات شہری سفیان کے پلاٹ پر اسلحہ سے لیس ہو کر قبضہ کی کوشش کی۔ شہری کو یرغمال بنا کر اس سے گن پوائنٹ پر سونے کے چین اور لاکھوں روپے نقدی بھی چھین لی۔ ملزمان کے قبضے سے جدید آٹو میٹک گنز اور دیگر اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ منشا بم کے تینوں بیٹوں پر مقدمہ درج کرکے حوالات میں بند کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بدنامہ زمانہ منشا بم لاہور میں قبضہ مافیا کا سب سے بڑا نام ہے جسے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے گرفتار کروا کر پابند سلاسل کئیا تھا مگر انکی ریٹائرمنٹ کے بعد وہ رہا ہو کر باہر آ گیا اور اب ایک مرتبہ پھر لوگوں کی زمینوں پر قبضہ کا دھندہ شروع کر دیا۔ تاہم پنجاب پولیس اور سی سی پی او لاہور کی سخت پالیسیوں اور کمٹمنٹ کے سبب اب اسکی دال نہیں گل رہی۔ اس ضمن میں یہ بات بھی یاد دلانا ضروری ہے کہ منشا بم کی پی ٹی آئ کی اعلیٰ قیادت کے ساتھ تصاویر بھی سامنے آئ تھیں اور عمران خان سے ملاقات کی تصاویر بھی میڈیا کا حصہ بنتی رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں