417

برطانیہ کی 200 سالہ تاریخ میں پہلی بارفوجی جنرل کو جیل

لندن (سی ایل نیوز ویب ڈیسک) برطانیہ کی تاریخ کا انوکھا واقعہ جس میں ایک حاضر سروس فوجی جنرل کو جعل سازی پر سزا سنا کر جیل بھیج دیا گیا۔ واقعہ برطانیہ کی 200 سالہ تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے جب ایک فوجی افسر کا کورٹ مارشل کرکے اسے جیل بھیج دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق میجر جنرل نک ویلش نے جعل سازی سے 48 ہزار پاؤنڈ بٹورے اور اس کرپشن کے پیسے سے اپنے بچوں کو نجی سکول میں پڑھاتا رہا۔ ویلش کا راز ان کے پڑوسیوں نے فاش کئیا۔ تاہم سزا کے بعد ویلش سے عہدہ اور تمام مراعات واپس لے لی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ برطانیہ کی200 سالہ تاریخ میں یہ کسی بھی فوجی افسر کا پہلا کورٹ مارشل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں