لاہور (سی ایل نیوز) لاہور میں ایس ایچ او نے شادی کی تقریب میں چھاپہ مار کر دلہے اور دلہن کے والد کو گھسیٹ کر تھانے لیجانے کی کوشش کی۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ چوہنگ کی حدود میں کینال روڈ پر شادی کی تقریب جاری تھی جس پر ایس ایچ او چوہنگ ابرار نے کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر چھاپہ مارا اور مہمانوں کے سامنے دلہا اور دلہن کے والد کو گریبان سے پکڑ کر گھسیٹ کر تھانے لیجانے کی کوشش کی۔ لواحقین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے اسے پولیس کی طرف سے سخت زیادتی قرار دیا۔ لواحقین کے مطابق وہ ایس ایچ کو کہتے رہے کہ ہم خود چل کر تھانے آتے ہیں مگر ایس ایچ او مسلسل بد تمیزی کرتا رہا۔ تاہم ایس ایچ او نے پولیس سے جھگڑا کرنے اور کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کی دفعات کے تحت تمام افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق شادی کی تقریب میں آتش بازی بھی ہو رہی تھی جس پر مقدمہ درج کئیا گیا ہے۔
425