417

بھارتی گانا “منی بدنام ہوئ” اب سکولوں میں پڑھایا جائے گا

لندن (سی ایل نیوز ویب ڈیسک) بھارتی گانا “منہ بدنام ہوئ” اب انگلنڈ کے سکولوں میں بچوں کے نصاب میں شامل ہو گا۔ انگلینڈ کے ڈپارٹمنٹ فار ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ بچوں کو اس موسیقی کے بارے میں پڑھایا جائے جو اس خطے میں صدیوں کا سفر طے کر کے ارتقاء کی ان منازل تک پہنچی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے کچھ گانوں کو جن میں کشور کا گانا “سہیلی رے” انوشکا کا گانا “انڈین سمر” اے آر رحمان کا گانا”جے ہو” اور بالی ووڈ ہٹ سانگ “منی بدنما ہوئ” شامل ہیں، کو نصاب کا حصہ بنایا گیا ہے۔ حکام کے مطابق 15 موسیقی کے اساتذہ کے پینل نے اس نصاب کی منضوری دی ہے جو موسیقی کے طلباء کو پڑھایا جائے گا۔ حکام کی مزید کہنا تھا کہ انگلیڈ موسیقی کی تعلیم کا مرکز بن چکا ہے اور گزشتہ سال میں موسیقی کی تعلیم سے انگلینڈ نے 79 ملین پاونڈز کمائے جو کہ ایک بہترین کامیابی ہے۔ جبکہ 1 ملین پاؤنڈز میوزک کے اساتذہ کی تنخواہوں کی مد میں دئے گئے۔ اس کے علاوہ حکومت موسیقی کی تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کی بھی مالی مدد کرتی ہے۔

تاہم واضح رہے کہ بھارتی گانا منی بدنام ہوئ پاکستانی گانے “لڑکا بدنام ہوا” کا چربہ ہے جو عمر شریف پر نوے کی دہائ میں فلمایا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں